

Loading content...
دوستو ممکن ہے کہ آپ کے ذہن میں سوال آئے کہ یہ عمر ابن یزید نخاس ایک عام تاجر تھا اور اس نے ملکہ ٔ عالمینصلوات اللہ علیھا کو نعوذ باللہ عباسی لشکر سے خریدا تھا اور یہاں آکر فروخت کردیا تھا یہ بات نہیں ہے بلکہ یہ شخصیت بھی ایک رازِ الٰہی تھی کہ جن کے بارے میں کوئی کچھ نہیں بتا سکتا کہ کون تھے کیا وہ کوئی فرشتہ تھے یا خود جناب خضر علیہ السلام تھے یا سلسلہ ٔ مدار کے کوئی قلندر یا قطب تھے کہ جن کو اس ڈیوٹی کا اعزاز حاصل ہوا تھا کہ وہ اس کام کو انجام دیں ان کی پر اسراریت کو سمجھنے کیلئے ہمارے سامنے چند واقعات موجود ہیںجو ہمیں اس راز کے انکشاف میں مدد دے سکتے ہیں کہ جناب عمرو بن یزید النخاس کی حقیقت کیا تھی؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار