

Loading content...
ہماری پاک امانت کو ہم تک پہنچانا ،بشر بن سلیمان انصاری فرماتے ہیں میں فوراً اپنے گھر آیا جلدی جلدی ایک محمل تیار کرایا اس پہ سرپوش لگوائے اور اسی وقت بغداد کو روانہ ہو گیا (سرمن سے بغداد 80 کلو میٹر 50 میل) کے قریب ہے میں پچھلی رات کو روانہ ہوا اور قبل از دوپہر بغداد پہنچ گیا اور جب میں وہاں پہنچا تو ہر چیز کو عین حکمِ امام علیہ الصلوات والسلام کے مطابق پایا جب میں عمرو ابن یزید النخاس کے پاس پہنچا تو اس نے بڑھ کر میرا استقبال کیا اپنے خیمہ میں لے گیا میں نے ساتھ والے خیمہ میں آہستہ آہستہ گریہ کرنے کی آواز سنی اور معظمہ دوراں صلوات اللہ علیھا یہ فرما رہی تھیں کہ آقا اتنی دیر ہو گئی ہے آپ کی طرف سے لینے والاکوئی نہیں آیا اور یہ ماحول ہمارے شایانِ شان نہیں ہے نامحرموں کی نگاہیں ہمارے خیمہ پر شاید پڑ رہی ہوں بھلا اتنی دیر بھی لگانا تھی ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار