

Loading content...
آپ نے ایک خطِ لطیف تحریر فرمایا جو کہ خطِ رومی اور رومی زبان میں تھا اور اس کو مکمل کرنے کے بعد اس پر اپنی انگوٹھی کی مہر لگا دی اس کے بعد ایک زرد رنگ کا کاشقہ یعنی کیسہ برآمد فرمایا اس میں دو سو بیس دینار تھے اسے بند کر کے فرمایا کہ اسے اٹھا لو اور اسی وقت بغداد کو روانہ ہو جاؤ جب تم بغداد میں پہنچنا تو وہاں پر جو معبرِ دریاہے کہ جہاں سے لوگ دریا کو عبور کرتے ہیں وہاں تم اس مقام پر چلے جانا جہاں چھوٹی کشتیاں رکتی ہیں اور غلاموں اور کنیزوں کو برائے فروخت لایا جاتا ہے وہاں آج ایک قافلہ ان کنیزوں اور غلاموں کو لا رہا ہے جنہیں ابھی روم سے حاصل کیا گیا ہے جب تم وہاں پہنچو گے تو دن کافی بلند ہو چکا ہو گا اور وہاں تمہارے جانے سے پہلے بغداد کے کافی لوگ پہنچ چکے ہوں گے اور بنی عباس کے وکلاء بھی خریداری کے لئے وہاں گھوم رہے ہوں گے تم ان قافلوں سے آگے چلے جانا اور جب تم ان سے آگے جاؤ گے تو تمہیں دور ساحل پر علیحدہ کچھ خیمے نظر آئیں گے ان خیموں کے درمیان ایک خیمہ ہو گا جو دیکھنے والوں سے مخفی ہو گا اور اس خیمہ کے بعد ایک اور خیمہ لگا ہو گا اس میں ایک شخص موجود ہو گا جس کا نام عمرو ابن یزید النخاس ہو گا تم اس سے جا کرملنا اس کے پاس ہماری ایک امانت ہے جو اس درمیانہ ریشمی خیمہ میں وحدت کے پہرے میں نگاہِ عالم سے مستور ہوں گی ان کی ایک نشانی یہ ہے کہ لابسةحریرین سفقین …یعنی دو پردوں میں ملبوس ہو ں گی صفیق کثف النسجکو کہتے ہیں یعنی ایسا ریشمی پردہ کہ جو اس طر ح بنا ہوا ہو گا کہ اس سے ہوا بھی نہیں گزر سکتی (R_11)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار