

Loading content...
کے خادم خاص جناب کافور سلا م اللہ علیہ دروازہ پر میرے منتظر کھڑے ہیں میں نے عرض کی خیر تو ہے فرمایا ہمارے شہنشاہ پاک علیہ الصلوات والسلام نے یاد فرمایا ہے میں فوراً اندر گیا اور لباس بدلا ان کے ساتھ چل پڑا اور درِ دولت پر حاضر ہو گیا میں نے دیکھا کہ جو کمرہ حرم سرا سے ملحق تھا اس کمرے کے اندر سے کچھ آوازیں آرہی تھیں اور مجھے باہر روک دیا گیا تھوڑی دیر بعد مجھے اس کمرے میں حاضر ہونے کا حکم ہوا میں اس کمرے کے دروازہ پر حاضر ہوا اور دہلیز ِاطہر کا بوسہ دیا جب میں نے درِ دولت کا بوسہ لیا تو محسوس ہوا کہ کمرہ کے اندر مستورات صلوات اللہ علیھن بھی موجود ہیں میں در اطہر پر رک گیا اندر سے مجھے امام علی نقی علیہ الصلوات والسلا م نے یاد فرمایا تو میں سر جھکا کر حاضر ہوا۔ میں نے دیکھا کہ کمرے کے ایک طرف پردہ آویزاں ہے اور میں نے محسوس کیا کہ پردہ کی دوسری طرف مستورات پاک صلوات اللہ علیھن بھی موجود ہیں اس سے میں نے یہ اندازہ کیا کہ مجھے کسی اہم کام کے لئے یاد فرمایا گیاہے مجھے سامنے بیٹھنے کا حکم ہو اچند منٹ بعد امام علیہ الصلوات والسلام نے سلسلہ کلام کا آغاز کیا اور فرمایا اے بشر بن سلیمان تم نیک لوگوں کی صالح اولاد میں سے ہو تمہارے آباء و اجداد میں سے کوئی ایسا نہیں تھا جو ہمارے چاہنے والا نہ ہو اور تم ان کے خلفِ صالح ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار