

Loading content...
تاریخی حوالوں سے پتہ چلتا ہے کہ ربیع الثانی سن 248 ہجری میں وصیف کو ترکی میںمستنصر باللہ کی موت کی اطلاع ملی اور اس کے بعد اس نے ملطیہ کے علاقہ سے روم کے شہر فروریہ پہ حملہ کیا اور کئی دن کی جنگ کے بعد فروریہ کا قلعہ فتح ہوا اگر ہم اس حساب سے دیکھیں تو معظمہ دوراںصلوات اللہ علیھا کی بغداد میں آمد جمادی الاول کے دوسرے حصہ میں ثابت ہوتی ہے اور اس طرح روم سے سرمن رائے میں ان کی تشریف آوری وسط جمادی الاول 248 ہجری وسط جولائی 862 عیسوی کے قریب بنتی ہے اب یہ دیکھنا ہے کہ آمد کس طرح ہوئی ؟اس کے راوی بشر بن سلیمان النخاس ہیں جناب بشر بن سلیمان انصاری النخاس جومیزبانِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت ابو ایوب انصاری کی اولاد میں سے تھے اور ان کے آباء و اجداد سارے خواص شیعہ میں سے تھے اور یہ سرمن رائے میں امام علی نقی علیہ الصلوات والسلام کے پڑوس میں رہتے تھے اور غلاموں اور کنیزوں اور جانوروں کی تجارت کیا کرتے تھے اس لئے انہیں نخاس کہا جاتا تھا کیونکہ عربی میں ایسی تجارت کرنے والے کو نخاس کہتے ہیں اور یہ امام علیہ الصلوات والسلام کے خواص میں سے تھے کچھ لوگوں نے ان کا نام بشیر بھی لکھا ہے اس کی وجہ شاید بشارت ہو جو انھیں دی گئی یا انہوں نے دی…بشر بن سلیمان النخاس روایت کرتے ہیں میں ایک رات گھر میں لباسِ شب خوابی پہنے سو رہا تھا مگر نیند نہیں آرہی تھی جب رات کافی گزر گئی تو اچانک میرے دروازہ پر دق الباب ہوا میں اسی لباس میں دروازہ پر آیا دروازہ کھولا تو دیکھا کہ امام علی نقی علیہ الصلوات والسلام
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار