

Loading content...
اس میں ایک راز یہ بھی تھا کہ جن پاک ذوات نے کنیزی کو پسند فرمایا ہے یہ اپنے اپنے ملک کی شہزادیاں تھیں کوئی قبطیہ قبیلے کی شہزادی تھی کوئی بربریہ قبیلے کی شہزادی تھی کوئی نوبیہ قبیلے کی شہزادی تھی کوئی شہزادی ٔعجم تھیں اسی طرح یہ معظمہ دوراں صلوات اللہ علیھا ( فرائیگن ایمورین ) خاندان کی شہزادی تھیں مگر ان شہزادیوں نے جب ملکہ عالمین صلوات اللہ علیھا کے گھر کو زینت دی تو شہزادی بن کر آنے سے کنیز بن کر آنا زیادہ پسند کیا اور عملاً بتایا کہ چاہے کائنات کے کتنے ہی بڑے شہنشاہ کی بیٹی کیوں نہ ہو اس در کی ایک ادنیٰ کنیز کے علاوہ اس کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے مگر اس صاحب عزت گھر انے نے وہ عزت دی کے اس گھر کی محترم مستورات صلوات اللہ علیھن بھی ان کی نعلین درست کرنا فخر سمجھتی تھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار