

Loading content...
دوستو جب اگلا دن ہوا تو قصر شاہی میں جنگی تیاریوں کی گہما گہمی رہی کیونکہ اگلی رات قلعہ فروریہ کی طرف ایک جنگی دستے نے جانا تھا اور محل کی بہت سی کنیزیں ان کے ساتھ جانا تھیں اسی طرح دن گزر گیا اورپھر رات کا پہلا حصہ بھی اسی طرح گزر گیا رات کے دوسرے حصے میں جنگی قافلے نے سفر شروع کرنا تھا جب روانگی کا وقت آیاتو ہم بھی اس قافلے کی کنیزوں میں شامل ہو گئے اور یہ قافلہ فروریہ کے مضبوط قلعہ میں امن و امان سے پہنچ گیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار