

Loading content...
وصیف جب روانہ ہونے لگا تو اسے حکم دیاگیا کہ وہاں تمہیں چار سال تک جنگ کرنا ہے جب لشکر روانہ ہوا تو وصیف کو حکم دیا کہ تم بعد میں جانا اور اس لشکر سے مقام ملطیہ پر جا کر ملنا اور وہاں سے جنگ کا آغاز کرنا،اس لشکر کو وہاں تک جاتے جاتے تین مہینے گزر گئے ابھی یہ لشکر ملطیہ سے کچھ دور تھا کہ پانچ ربیع الثانی کو مستنصر باللہ فی النار و السقرہو گیا لشکر 12 ربیع الثانی کو ملطیہ پہنچا اس کے دس پندرہ دن بعد جب کہ لشکر اپنی جنگی تیاریوں میں مصروف تھا مستنصر باللہ کی موت کی اطلاع وہاں پہنچی مگر وصیف نے اس کی پرواہ کئے بغیر ملطیہ سے روم کے قلعہ فروریہ پر حملہ کرنے کا پروگرام بنا لیا،ادھر اس بات کی خبر قیصر روم میخائیل بن نوفل کو پہنچ گئی اور اس نے بھی وہاں ایک لشکر تیار کرنا شروع کر دیا اور اس کے لئے سامان جنگ مہیا کرناشروع کر دیا جب یہ تیاریاں ہو رہی تھیں تو اسی دوران ملکہ روم صلوات اللہ علیھا کو پاک سرتاج علیہ اصلوات و السلامنے آگاہ فرمایا کہ اب آپ کے روم چھوڑنے کا وقت آ گیا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار