

Loading content...
چار شوال 247ہجری 10 دسمبر 861عیسوی میں متوکل ملعون فی النار ہوا اور اس کی جگہ اس کے بیٹے مستنصر باللہ کو خلیفہ بنا دیا گیا 23مارچ 861عیسوی 7 محرم 248 ہجری کے دن مستنصر باللہ عباسی نے اپنے معتمد خاص سالارِ فوج وصیف کو بلایا یہ اس کے باپ کا غلام تھا اور ترکی نسل سے تعلق رکھتا تھا جب یہ سپہ سالار دربار میں پہنچا تو دربار میں احمد بن خطیب بیٹھا ہوا تھا جو مشیرِ خاص تھا اس کے آنے کے بعد مستنصر باللہ نے گفتگو کا آغاز کیا اور کہا کہ ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ ہماری سرحدوں پر قیصر روم کی فوجیں بار بار حملے کر رہی ہیں اور مسلمانوں کی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں ہے میں یہ چاہتا ہوں کہ قیصرروم سے ٹکرانے کے لئے خود جاؤں یا تمہیں بھیجوں اب تم مشورہ دو کہ ہمیں کیا کرنا چاہیئے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار