

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ اس معظمہ دوراں صلوات اللہ علیھا کو روز ِازل اس نورِ کا امانت دار بنایا گیا تھا بلکہ جملہ امھات آئمہ ٔھدیٰصلوات اللہ علیھن کو ازل ہی سے مصطفیٰ کیا گیا تھا اور طہارتِ کلمہ ان کی سرشت میں بھر دی گئی تھی اس لئے مجھے اس کی وجہ یہ نظر نہیں آتی بلکہ میں امام علیہ الصلوات والسلام کے نہ آنے کی وجہ یہ سمجھتا ہوں کہ شریف خاندانوں میں عقد کے بعد اور رخصتی سے پہلے دولہا دلہن کا ملنا معیوب سمجھا جاتا ہے کیونکہ عقد تو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرما دیا تھا چونکہ ابھی رخصتی نہیں ہوئی تھی اس لئے امام علیہ الصلوات والسلام اپنے حرم محترم سے ملنے تشریف نہ لائے مگر جب ان کی جدہ طاہرہ صلوات اللہ علیھا تشریف لائیں تو گویا رخصتی ہو گئی اور جناب ِ مریم سلام اللہ علیھا نے ماں کی حیثیت سے پاک بیٹیصلوات اللہ علیھا کا ہاتھ ان کے سسرال والوں کو دے دیا تو پھر امام علیہ الصلوات والسلا م کے لئے کوئی امر مانع نہ رہا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار