

Loading content...
زندان میں صعوبتیں کاٹ رہے ہیں ہم انہیں آج ہی رہا کر دیتے ہیں اور انہیں دیگر صدقات بھی دے دیتے ہیں جب یہ کیا گیا تو ہماری صحت بحال ہونا شروع ہو گئی اس طرح تیرہ راتیں گزر گئیں جب چودھویں رات آئی تو ہمیں ایک اور مکاشفہ ہوا اور ہم نے دیکھا کہ ہمارے قصرِ شاہی میں نورانی قالین بچھا ہوا ہے اور اس پر نورانی مسندیں آراستہ ہیں اور ان پر ایک ہزار حورانِ جناں کے درمیان جناب مریم سلام اللہ علیھا مادر جنابِ عیسیٰ علیہ السلا م تشریف فرما ہیں اچانک ایک نورانی عماری آسمان سے نازل ہوئی جس کے ساتھ ہزاروں حورانِ جناں تھیں اس عماری نے اس مقام کو زینت بخشی جہاں پہلے ہی جناب مریم سلام اللہ علیھا تشریف فرما تھیں انہوں نے بڑھ کر استقبال کیا اور عماری سے ملکہ عالمین صلوات اللہ علیھا برآمد ہوئیں اور مرکزی مسند کوزینت بخشی اور مادرِ مسیح سلام اللہ علیھا ہمارے قریب آئیں اور ہمیں ملکہ عالمین صلوات اللہ علیھا کے قریب لے گئیں اور ان کا تعارف اس طرح کرایا کہ یہ تمہارے سرتاج اور سہاگ کی والدہ ماجدہ ہیں اور ان سے عرض کی یہ ہیں آپ کی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار