

Loading content...
جس دن سے ہم نے مکاشفہ میں اپنے سرتاج اور سہاگ کو دیکھا تھا اس دن سے ہمارے دل میں ان کی محبت سرایت کر گئی ہم نے اس راز کو راز تو رکھا مگر اس ذات پاک کی محبت نے دل پر ایسا اثر کیا کہ ہم سے کھانا پینا چھوٹ گیا اور اس سے صحت بگڑنے لگی ہمہ وقت اپنے مالک پاک کا خیال دل میں رہتا تا اینکہ ترکِ غذا سے نحیفی پیدا ہو گئی جو دھیرے دھیرے بیماری کی شکل اختیار کر گئی اوروہ بیماری بہت شدت اختیار کر گئی ہماری بیماری کو دیکھتے ہوئے ہمارے چچا بادشاہ ِ روم نے اطباء اور حکمائے شاہی بلائے انہوں نے بہت علاج کیاآ خر سارے علاج کرتے کرتے نا امید ہو گئے نوبت یہاں تک پہنچی کہ کوئی حکیم ایسا نہ رہ گیا کہ جس نے ہمارا علاج نہ کیا ہو جب سارے حکماء نا امید ہو گئے تو قیصرِ روم ایک دن ہمارے پاس آئے اور کہا بیٹی اب ہم تمہارے علاج سے نا امید ہو چکے ہیں اب اگر تمہاری کوئی آخری خواہش ہو تو بیان کرو تاکہ ہم اسے پورا کر کے دلی سکون حاصل کر سکیں ہم نے عرض کی اس وقت آپ کی قید میں کچھ مسلمان مرد اور عورتیں ہیں اگر انہیں ہمارے صدقہ کے طور پر رہا کیا جائے تو شاید یسوع مسیح اور مقدس ماں ہمارے زنجیر بھی اتار دیں اور ہمیں بھی شفا مل جائے انہوں نے کہا اس وقت کافی لوگ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار