

Loading content...
اس کے بعد حضور کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منبر ِنور کو زینت بخشی اور باقی اوصیاء علیھم الصلوات والسلام نے عرش پہ آراستہ نورانی کرسیوں کو زیب دیا اس کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلسلہ ٔ کلام کا آغاز فرمایا اور جناب عیسیٰعلیہ السلام سے مخاطب ہو کر فرمایا اے روح اللہ ہم آپ کے پاس اپنے لختِ جگر صلوات اللہ علیہ کے لئے تمہارے وصی جناب شمعون علیہ السلام کی دختر نیک اختر کا ہاتھ مانگنے آئے ہیں، پھر جناب شمعون علیہ السلامکی طرف اشارہ کر کے فرمایا ہم ان کی شہزادی صلوات اللہ علیھاکو اپنی بہو بنانا چاہتے ہیں معظمہ ٔ کا ئنات صلوات اللہ علیھا فرماتی ہیں ہم نے دیکھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دائیں طرف ایک شہزادہ تشریف فرما ہیں اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے شانہ ٔ مبارک پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور فرما رہے ہیں کہ یہ ہمارے گیارہویں وصی ہیں اور ہمارے لختِ جگر بھی ہیں ،جناب شمعون علیہ السلام نے عرض کی ہمارے لئے اس سے بڑھ کر اور کیا اعزاز ہو سکتا ہے کہ ہمیں آپ کے سمبندھی ہونے کا شرف حاصل ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار