

Loading content...
جب رات ہوئی تو ہمیں ایک مکاشفہ ہوا عالمِ نیم بیداری میں ہم نے دیکھا کہ قصرِ شاہی کے صحن میں جس جگہ تختِ عروسی سجایا گیا تھا عین اسی جگہ ایک نورانی عرشِ عظیم لگا ہوا ہے جو بہت ہی آراستہ ہے اور اس سے ایک نور ساطع ہے جو آسمان سے ٹکرا رہا ہے اور وہ عرش بہت ہی اونچا ہے اور اس عرش عظیم پر ایک منبر ِ نور آراستہ ہے مگر اس پر کوئی شخص تشریف فرما نہیں ہے اور اس منبر ِنور کے قریب تیرہ افراد نورانی لباس میں موجود ہیں ان میں مرکزی شخصیت جناب عیسیٰ علیہ السلام ہیں اور باقی بارہ ان کے نقبا ہیں اور ان میں نمایاں ہمارے جدِ اعلیٰ جناب شمعون پطرس سلام اللہ علیہ ہیں۔ہم نے دیکھا اچانک اس عرش پر نورانی لباس میں کچھ شخصیات جلوہ نما ہوئے جونہی ان پر جناب عیسیٰ علیہ السلام کی نگاہ پڑی فوراً تعظیم کو کھڑے ہو گئے اور آگے بڑھ کرپذیرائی کی پہلے ان کے دست ہائے مباک کا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار