

Loading content...
ہوگیا پھر اس نے پہلے والے شہزادے کے دوسرے بھائی کو دولہا بنانے کا حکم دیا اسے خوب سجایا گیا اور اسے تختِ عروسی پر بٹھایا گیا اور پہلے کی طرح اسقف تخت پر چڑھے اور اسی طرح اسفار انجیل کو کھولا اور پڑھنے کا آغاز کرنے والے ہی تھے کہ ایک بار پھر وہی مہیب آواز قصر میں گونجی اور زلزلہ آیا جس سے پورا قصرِ حکومت ہل گیا تخت عروسی دوبارہ زمیں بوس ہو گیا اور دو سرا دولہا بھی غش کھا کر منہ کے بل گرا اور اسقاف بھی زمین پر منہ کے بل گرے اور ساری مخلوق قصر چھوڑ کر بھاگ گئی خوب افراتفری مچی قیصر میخائل اور جدہ قیصرہ بھی پریشان ہو گئی اس کے بعد قیصرِ روم عورتوں میں آیا اور اس شادی کے خاتمہ کا اعلان کر دیا۔ملکہ ٔ عالمین صلوات اللہ علیھا فرماتی ہیں اس کے بعد ہمیںحجلہ ٔعروسی سے باہر اٹھا دیا گیا ہم بھی پریشان تھے کہ آخر یہ کیا ماجرا ہے اور ہم بھی یہ سوچ رہے تھے کہ کیا واقعی لوگوں کا خیال درست ہے کہ نعوذ باللہ ہم میں کوئی کمی ہے اسی طرح سوچتے سوچتے ہم نے دن کا باقی حصہ گزارا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار