

Loading content...
جب رسم نکاح کی ادائیگی کی نیت سے سارے اساقفہ ( پادری ) اناجیل خمسہ مقدسہ کو لے کر سیڑھیاں چڑھنے لگے تو اس وقت دولہا تخت پر بیٹھا ہوا تھا اور یہ منظر دیکھ رہا تھا پھر وہ سارے مذہبی رہنما اسقف سیڑھیاں چڑھ کر اس دولہا میاں کے سامنے آکر کھڑے ہو گئے اور انہوں نے انجیل کے اسفار کو کھولا اور جونہی انہوں نے تلاوت کا ارادہ کیا ایک دم محل میں ایک گرجدار آواز کے ساتھ ایک زبردست زلزلے کا جھٹکا لگا اور تختِ عروسی اپنا توازن بحال نہ رکھ سکا اس کے پائے ایک طرف مڑ کر گر گئے سارا تخت دھڑام سے زمین پر آ رہا اور دولہا غش کھا کر منہ کے بل تخت پر گرا ہر طرف افراتفری مچ گئی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار