

Loading content...
بطریق بھی پیچھے پیچھے چل رہے تھے وہ سلامی لے کر اپنے بڑے تخت کی طرف روانہ ہوا جو مذہبی پریسٹ پادری بطریق اساقفہ تھے وہ سارے نیچے والی کرسیوں پر بیٹھنے کیلئے جاکھڑے ہوئے جب قیصر روم میخائل ثالث اپنے چالیس سیڑھیوں والے تخت پر جا بیٹھا اور اس کے چاروں طرف ایمورین خاندان کے شاہی لوگ بیٹھ چکے تو بادشاہ نے دولہا کو سامنے والے ایک تخت پر بیٹھنے کا حکم دیا جو کہ اس چالیس سیڑھیوں والے تخت کے اوپر ایک طرف سجایا گیا تھا جب دولہا اس پر بیٹھا تو شادیانے بجائے گئے اور اس وقت بادشاہ نے ہاتھ کے اشارے سے ساتوں کلیساؤں کے پادریوں کو اوپر آنے کا اشارہ کیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار