

Loading content...
ان کے آنے سے پہلے قیصر روم کے پائین باغ کے لان میں چاروں طرف ریشمی دبیز قالین بچھائے گئے ان پر سنہری کر سیاں قرینے سے رکھی گئیں ان کے مرکزی مقام پر دولہا اور دلہن کیلئے ایک تختِ عروسی سجایا گیا جو اتنا بڑا تھا کہ اس کی اونچائی چالیس سیڑھیوں کی تھی اس کے بڑے بڑے پائے تھے اور وہ پورا تخت جواہرات سے مرصع تھا اور اس پر ریشمی دبیزقالین ڈالے ہوئے تھے اس تخت پر دولہا نے بیٹھنا تھا اور اس کے ساتھ صرف اساقفہ اور خاندان ِ قیصر ایمورین فیملی کے بزرگان نے بیٹھنا تھا اور باقی سب لوگوں کے لئے چاروں طرف کرسیاں لگی ہوئی تھیں،جب دولہا نے آکر تخت ِعروسی پہ بیٹھنا تھا تو جشن کا آغاز ہونا تھا اور سب سے پہلے رسم نکاح ہونا تھی ، جب جشن کے آغاز کا وقت ہوا تو قیصر روم اپنے خاندان سمیت اپنے شاہی محل سے برآمد ہوا تو شاہی بینڈ نے ایک دھن بجانا شروع کردی اور بڑے بڑے بگل اور ٹرمپٹ بجائے گئے اور فوجی گارڈ نے سلامی دی اس کے ساتھ اساقفہ اور
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار