

Loading content...
اے بشر بن سلیمان ہم شہزادی روم ہیں اور ہماری والد ہ ماجد ہ جناب عیسیٰ علیہ السلام کے وصی جناب شمعون پطرس ( سائمن پیٹر ) علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں ہماری شادی کا واقعہ یوں ہے کہ جب ہم تیرہ سال کے ہوئے تو ان جدتی قیصرہ ارادان یزوجنی من ابن اخیہہماری جدہ قیصرہ(تھوڈورا) نے ہماری شادی کا ارادہ کیا اور اس کے لئے اپنے بھائی کے بیٹے کا انتخاب کیا اس کا شاہی طریقہ سے انتظام ہونے لگا قصرِ قیصر کو دلہن کی طرح سجایا گیا تین سو راہبوں کو مدعو کیا گیا جو کہ اولاد حواریین سے تھے اور سات سو ذوی الاختطار یعنی صاحبان مرتبہ رؤسا کو بلایا گیا چار ہزار امرائے اجناد اور قواد ِلشکر اور نقبا ئے جیوش اور بادشاہان مملکت کو بھی اس میں دعوت دی گئی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار