

Loading content...
یعنی میرے دادا قیصر نے یہ ارادہ کیا کہ ہماری تزویج اپنے بھائی کے بیٹے سے کر د ے اس روایت میں لفظ جدی کی بجائے حقیقتاً جدتیتھا اور راویوں یا ناقلین میں سے کسی کو اِشتباہ ہوا ہوگا کیونکہ سن 248ہجری 863عیسوی میں جناب یشو عاسلام اللہ علیہ کے والدزندہ نہیں تھے اور ان کا انتقال 227ہجری 842عیسوی میں ہو چکا تھا یعنی اس واقعہ عقد سے اکیس سال قبل وہ فوت ہو چکے تھے کیونکہ واقعہ عقد 248ہجری کے قریب کا ہے اور اس وقت کے قیصر کی عمر 35 سال تھی اور اس عمر میں کوئی شخص کسی بالغ اولاد کا دادا نہیں بن سکتا ،ساتھ ہی قیصر روم جناب نوفل کے کسی بھائی کا ذکر بھی ہمیں نہیں ملتا کہ جس کے بیٹے سے عقد کا اہتمام کیا گیا ہو اس لئے ہمارے پاس ایک ہی راستہ بچتا ہے کہ راویوں کا یا ناقلین کا اشتباہ مانیں اور لفظ جدی کے بجائے جدتی تسلیم کریں کیونکہ دادی کا لفظ سگی دادی اور سوتیلی دادی دونوں پر صادق آتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار