

Loading content...
کرنا ہو گا،جب میں نے انکار جاری رکھا اس نے مجھے باہر نکال دیا کچھ دن بعد پھر میں نے کوشش کی کہ کسی طرح قیصر تک پہنچ جاؤں مگر انہوں نے اپنے شرائط کو باقی رکھا اور انہی اصولوں پر اجازت ملی جب میں قصر کے اندر گیا تو میں نے دیکھا دربار میں ایک بہت بڑا تخت لگا ہوا تھا اور اس تخت پر چھوٹا سا ایک اور تخت لگا ہوا تھا اس تخت کے چاروں طرف بطریق] مذہبی سردار[ کھڑے ہوئے تھے اور قیصر روم اوپر والے تخت کے ایک کنارے پر لگی ہوئی کرسی پر بیٹھا ہوا تھا میرے پاس بہت سے تحائف تھے جو میں نے پیش کئے وہاں میرے جانے سے قبل قیصر نے تین ترجمان مہیا کئے ہوئے تھے جن کے نام تھے مسرور عباسؐ بن سعید جوہری اور سر جوہن ،ہماری اس کے ساتھ جتنی گفتگو ہوئی اس میں قیصر روم نے کوئی کلام نہ کی اور صرف سر ہلا کر جواب دیتا رہا اور اس کے کام کا مدبر اس کا سوتیلا ماموں بطرناس تھا اور جتنے معاہدے ہوئے ان پر دستخط برداس (بطرناس) نے ہی کئے، اس روایت سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ برداس قیصر میخائل کی کمزوری بن چکا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار