

Loading content...
یہ تو آپ کو معلوم ہی ہے کہ جس سال ملکہ ٔ عالمین صلوات اللہ علیھا کی آمد ہوئی اسی سال ملکہ تھیوڈورا کی حکومت ختم ہوئی اور ان کے چچا قیصر میخائیل بن نوفل کی حکومت قائم ہو گئی اس طرح تیرہ سال گزر گئے اس دوران ملک روم اور بنی عباس کی حکومت میں متعدد جنگیں ہوئیں جن کا ہمارے موضوع سے کوئی تعلق نہیں اس لئے ان کا ذکر کرنا بھی ضروری نہیں ہے جو شخص ان جنگوں کے حالات دیکھنا چاہے وہ تاریخ ابن ِ خلدون و طبری وغیرہ دیکھ سکتا ہے یہاں یہ بات عرض کرنا ضروری ہے کہ قیصر روم میخائیل کوئی مدبر حاکم نہ تھا بلکہ وہ بھی ان بادشاہوں کی طرح تھا جو اپنے گرد عقل مند اور مدبرلوگوں کو جمع کرلیتے ہیں اور ان کے ذریعے حکومت چلاتے ہیں اسی طرح قیصر روم میخائل بن نوفل کا ایک سوتیلا ماموں تھا جسکا نام تھا برداس ( بطرناس ) یہ بہت شاطر اور ذہین انسان تھا اسی لئے قیصر روم نے اسے اپنا سب کچھ بنا رکھا تھا اور زیادہ تر حکومت وہی چلاتا تھا اور قیصر کی حکومت کی کامیابی میں اس کا بڑا ہاتھ تھا جیسا کہ نصر بن الازھر اشیعی کی روایت سے ثابت ہے وہ کہتا ہے کہ مجھے متوکل عباسی نے قاصد بنا کر جب قیصر روم کے پاس بھیجا تو میں قسطنطنیہ پہنچا میں نے وہاں اذنِ باریابی طلب کیا تو مجھے قیصر کے سپاہیوں نے دروازے پر روک لیا اور کہا کہ ہمارے درباروں کا اصول ہے کہ اس میں کوئی ٹوپی اور تلوار کے ساتھ اندر نہیں جاسکتا جب انہوں نے یہ بات کی تو میں نے تلوار اور ٹوپی دینے سے انکار کر دیا اس بات پر ہماری ان سے بحث شروع ہو گئی کچھ دیر بعد برداس (بطرناس ) باہر آیا اور اس نے کہا کہ یہ یہاں کا اصول ہے تمہیں اس پر عمل
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار