

Loading content...
ملکہ عالمین سیدة الزمان صلوات اللہ علیہا کا ایک لقب ہے ، جناب ِ صقیل صلوات اللہ علیہا یہ سارے عربی دان جانتے ہیں کہ صقل کے معنی چمکانا پالش کرنا وغیرہ کے ہوتے ہیں اور لفظ صقیل بر وزن ِ فعیل ہے جیسے کریم صاحب کرم رحیم رحم …فعیل کی یہ صفت ہے کہ یہ ایک طرف موصوف بھی ہوتا ہے اور وہ اس صفت کا معطی بخشنے والا بھی ہوتا ہے جیسا کہ کریم وہ ہوتا ہے اور جو خود بھی صاحب ِ کرم ہو اور دوسرے کو بھی صاحب ِ کرم بنا سکے اسی طرح رحیم وہ ہوتا ہے جو خود بھی صاحبِ رحم ہو اور دوسرے کو بھی اس صفت کا حامل بنا سکے ،جیساکہ اللہ جل جلالہ خود رحیم ہے اور دوسروں کو بھی رحم کی صفت اسی نے عطا فرمائی ہے اسی طرح انہیں جو لقب ملا ہے وہ ہے صیقل صلوات اللہ علیہا یعنی درخشاں ، روشن ، چمکنے والی ذات ، ایک طرف تو یہ خود نورانی تھیں ساتھ ان کی یہ خصوصیت بھی تھی کہ ان کے نور سے پورا عالم دمک اٹھتا تھا جس وقت یہ مہیا ئے نماز ِ شب ہوتی تھیں تو اس وقت ان کی جبین ِ مبین کے نور سے سارا شہر روشن ہو جاتا تھا اور آسمان تک ایک چاندنی سی چھا جاتی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار