

Loading content...
اور یہ بھی ذہن میں رہے کہ مضارع کی ایک خصوصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ ماضی حال اور مستقبل تینوں زمانوں پر اپلائی Applyہوتا ہے تو اس طرح اس کے معنی ہوں گے ہم پہلے بھی ڈانٹ کر روکتے رہے ہیں اور اب بھی روکے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی روکتے رہیں گے اور یہی ان کی حیاتِ طیبہ کا اہم حصہ ہے کہ جب بھی جہاں بھی کسی نے حدودِ ادب کو توڑنے کی کوشش کی ہے ایک مہیب گرج دار آواز آئی اور جسارت کرنے والے کے اعصاب مضمحل ہو گئے تین مرتبہ عقد کا اہتمام ہوا ایک گرج دار آواز آئی چالیس سیڑھیوں والا تخت زمین بوس ہو گیا اساقفہ غش کھا کرمنہ کے بل زمین پر گرے یہ وہی گرج دار آواز ہے جسے خالق نے قیامت کا سر چشمہ قرار دیا ہے جیسا کہ ارشاد ہے فانما ھی زجرہ واحدہ فاذا ھم ینظرونمخلوق کو قبروں سے نکالنے کے لئے زیادہ محنت نہ کرنا پڑے گی بس ایک ہی ڈانٹ پڑے گی اور سارا کچھ درست ہو جائے گا اور یہ ڈانٹ کس کی ہو گی یہ بتانے کی اب ضرورت ہی نہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار