

Loading content...
ان کے لختِ جگر کا ایک نام پاک وہ ہے جس کے بارے میں کتبِ غیبت میں ایک علیحدہ باب نہی عن التسمیہ کے عنوان سے قائم کیا جاتا ہے جس نام کی محفلوں میں تلاوت کرنے کی منع ہے بلکہ اس شخص پر معصومین صلوات اللہ علیھا کی طرف سے اور توقیع مبارک میں لعنت صادر ہوئی ہے وہ نام پاک ہے ( م ح م د ) عجل اللہ فرجہ الشریف اگر اس نام کے اعداد کو معظمہ دوراں صلوات اللہ علیھا کے نام پاک کے اعداد میں شامل کر دیا جائے تو یہ مل کرچار سو آٹھ عدد بنتے ہیں اب اگران اعداد کا اسم الٰہی بنایا جائے تو بنتا ہے ،قادرِ مطلق یعنی یہ ظاہر میں جتنے مظلوم کیوں نہ ہوں مگر ہیں ِ قادرِ مطلق کے مظہر ِحقیقی اس سے ظاہر ہے کہ ان کا صبر اختیاری ہے اور یہ بھی ہے کہ صبر وہی قابلِ تحسین ہوتا ہے جو انتقام کی قدرت کے باوجود کیا جائے یہ قدرت ِکاملہ کے باوجود صبرِ خداوندی کا مظاہرہ فرماتے ہیں مجبور نہیں ہیں ، ان کے صبر سے کوئی ان کے عجز پر دلیل لانے کی کوشش نہ کرے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار