

Loading content...
بیان کرنے کی ضرورت تو نہیں کہ یہ ان کے پاک سرتاج کا نام پاک ہے ،یہی اس نام پاک کی خصوصیت ہے کہ اس میں سارے راز چھپے ہوئے ہیں اور اس نام پاک ہی سے ان کی ذات پاک کے سارے کوائف معلوم ہو جاتے ہیں اس بات سے یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ بھی روزِ ازل کا فیصلہ تھا کہ یہ اپنے سرتاج سے اس درجہ متصل ہیں کہ ان کا پاک سرتاج ان کا باطن ہے اور یہ اپنے سرتاج کا ظاہر ہیں یہی تو اس پاک خاندان کی وحدت ہے کہ جس ذات کے اسرار کے پردے ان کے رخِ ظاہریت سے ہٹ جائیں تو ان کے مابین دوئی کا تصور معدوم ہو جاتا ہے اور ان کے مابین ایک کلی وحدت نظر آتی ہے جیسے ایک آدمی ایک ہزار کے عدد کی صفریں ہٹاتا چلا جاتا ہے تو اس کے باطن میں صرف ایک ( احد ) ہی ملتا ہے کیونکہ صفر تو لا شئے ہوتی ہے اسے عدد کوئی نہیں کہتا اس طرح ان کے جتنے روپ ہیں وہ ایک کے ہندسے کی صفریں ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار