

Loading content...
جو نام پاک والدین نے رکھا اس کے حروف بھی پانچ ہیں یعنی ( م ل ی ک ہ ) کے حروف بھی پانچ ہیں اور اس کو علیحدہ علیحدہ لکھیں تو اس میں نقطے بھی پانچ ہیں ( میم لام یا کاف ہا ) اور جو نام پاک گھر اطہر میں ملا اس کے حرفِ اول ( نون ) کے عدد بھی پانچ ہیں اس میں یہ راز بھی ہے کہ اس ذات پاک کے ظاہر بھی پنج تن پاک ہیں اور باطن بھی پنج تن پاک علیھم الصلوات والسلام ہیں ان کا اول بھی اور آخر بھی وہ ہیں اگر ایسا نہ ہوتا تو مولا امام حسنؐ عسکری علیہ الصلوات والسلام کی پھوپھی پاک صلوات اللہ علیھا جو اس زمانہ ٔحاضر کی نائبِ سیدہ پاک صلوات اللہ علیھا تھیں وہ ان کی نعلین اٹھانا فخر کیوں سمجھتیں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار