

Loading content...
نون کے نقطہ میں یہ راز بھی ہے کہ یہ حرف اول پر جلوہ گر ہو کر بتاتا ہے کہ ہم اس نون کے دربان بھی ہیں اور محافظ بھی ہیں کیونکہ جو بھی نام لکھنا چاہے گا اسے سب سے پہلے ہمارے امر سے گزرنا ہو گا ہماری اجازت کے بغیر اس نام پاک کو چھونا بھی لکھنا بھی اور زبان پر لانا بھی جائز نہیں ہے ہم اس نام پاک کے در پہ چوکیداری کر رہے ہیں اور شرفا اپنی عزت کی چوکیداری پر فخر کرتے ہیں اور ہمیں یہ فخر ہے کہ ہم نون کے چوکیدار ہیں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء علیھم السلا م ہماری چوکیداری کرتے ہیں مگر ہم اس کے در کے چوکیدار ہیں اس سے خود اندازہ لگاؤ کہ اس معظمہ دوراں صلوات اللہ علیھا کی عزت و عظمت کیا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار