

Loading content...
عربی حروفِ تہجی کے جو تشریحات موجود ہیں ان میں یہ ہے کہ یہ حروف علامتی ہیں مثلاً (ج) جسے عبرانی میں جمل کہتے ہیں اور جمل کے معنی ہیں ناقہ جیم کا سر اونٹنی کی گردن سے مشابہ ہے اور نقطہ اونٹنی کے بچے کی علامت کے طور پر لایا گیا ہے یا بعض لوگوں نے نقطہ اونٹنی کا مالک بتایا ہے جو اس کی گردن پر سوار ہے اسی طرح ( ش ) کو عبرانی میں شجر کہتے ہیں شین کا سر درخت کی تین شاخیں ہیں اور تین نقطے اس پر اڑنے والے تین پرندے ہیں اسی طرح (ب ) کو بیت کہتے ہیں یعنی با ، ایک گھر ہے اور نقطہ اس گھر کا مالک ہے جب ہم ان کے دونوں اسمائے مبارکہ پہ نگاہ کرتے ہیں تو یہ بات نظر آتی ہے کہ ان دونوں میں دو دو نقطے ہیں اور نقطے اولاد کی علامت بھی مانے جاتے ہیںتو پتہ چلتا ہے کہ اسمائے مبارکہ سے ہی ثابت ہے کہ ازل سے ان کی آغوشِ عاطفت میں دو پھول ڈالے گئے تھے یعنی ان کی گود کی زینت دو اولادیں ہوں گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار