

Loading content...
مناسب ہوگا کہ میں پاک گھر اطہر کے بارے میں ساتھ ساتھ معلومات دیتا جاؤں گا تو آپ ان دونوں گھروں کے حالات کو متوازی انداز میں سمجھ سکیں گے اس لئے عرض کروں گا کہ امام علی نقیعلیہ الصلوات والسلام کے بارے میں لکھا ہے کہ انہوں نے 29 ذیقعد بروز منگل220 ہجری بمطابق 835 عیسوی جس وقت آپ کا سنِ ظاہری چھ سال چار ماہ اور چوبیس دن تھا مسندِ امامت کو زینت بخشی ،سن 232ہجری بمطابق 847عیسوی میں مطلع ء ولایت کے گیارہویں آفتاب عالم تاب شہنشاہ معظم جناب ابو محمد الثانی العسکری علیہ الصلوات والسلامکا اس دنیا میں ورود مسعود ہوا یعنی جناب یشوعا (جیشوا) سلام اللہ علیہکی شادی سے دوسال قبل مدینہ منورہ میں ان کا دنیا میں نزول اجلال ہوا آپ نے ظاہراً دوسال کی عمر میں سرمن رائے کا سفر کیا یعنی 234ہجری میں اپنے پاک باباعلیہ الصلوات والسلامکے ساتھ سرمن رائے کو زینت بخشی ،ادھر روم کے شہر قسطنطنیہ میں سن 850عیسوی 235 ہجری میںملیکہ روم ام القائمؐ صلوات اللہ علیھا کا ظہور اجلال ہوا جیساکہ پہلے بیان ہوچکا ہے کہ یہ شہر آج ترکی کا حصہ ہے بلکہ دارالحکومت ہے اور اس کا نام استنبول ہے قصرِ قیصر میں ملکہ دوراں کی آمد
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار