

Loading content...
ان تمام سے مراد ہمارے شہنشاہ ِزمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں کیونکہ کوہِ حورب پہ جس انجیر کے درخت یا Fig Tree سے اس ذات پاک نے جناب موسیٰ علیہ السلام سے کلام فرمایا تھا پہلے اس کی قسم کھائی پھر کوہِ زیتون کی قسم کھائی کہ وہاں جناب عیسیٰ علیہ السلامکو مکاشفہ ہوا پھر کوہِ طور کی قسم کھائی کہ وہاں پر پوری قومِ بنی اسرائیل کو اس ذات کا مکاشفہ ہوا اور پھر مکہ مکرمہ کی قسم کھائی کہ اسے شہنشاہ ِ انبیا صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم نے شرف بخشا اور یہاں سے ہی اعلان خروج یعنی حکومت الہیہ کا اعلان ہونا ہے ،اسی کوہِ زیتون پہ جناب شمعون علیہ السلام نے تین تکیے بنائے اور پہلے پہل ان کی جماعت میں ایک سو بیس افراد شامل ہوئے پھر تبلیغ کا آغاز فرمایا اور ہر وہ معجزہ دکھایا جو جناب عیسیٰ علیہ السلام نے دکھایا مریضوں کی چارپائیاں اس راستے کے دونوں طرف قطاروں میں لگی ہوتی تھیں کہ جس سے آپ نے گزرنا ہوتا تھا اور جس پر بھی ان کا سایہ پڑ جاتا تھا وہ صحت مند ہو جاتا تھا اسی طرح انہوں نے طویل ترین ہجرت اختیار کی در بدری کی صعوبتیں اٹھائیں پھر قید و بند کی مصیبتوں میں گرفتار ہوئے پھر انہیں ہجرت کرنا پڑی یافا لدا دمشق یعنی شام اردن تک کا سفر کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار