

Loading content...
انا ایلیا فی الانجیلاور چوتھی ذات وہ جو ابرِ سفید کے پردے میں ظہور پذیر ہوئی ،اس کے بارے میں جملہ مذاہب کی کتابوں میں لکھا ہے کہ صاحب ابرِ سفید ہمارے آخری شہنشاہِ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف ہیںاور جناب شمعون علیہ السلام نے گویا ان کا مکاشفہ کیا ہوا تھا اسی لئے جب عیسیٰ علیہ السلام نے کوہِ زیتون پر آسمانی بادشاہی کا ذکر فرمایااور شہنشاہ ِزمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی آمد کی نوید دی اور اپنے جانے کی خبر دی اور پھر اپنے مولا ئے کریم عجل اللہ فرجہ الشریف کے ساتھ آنے کے بارے میں بتایا اور خروج کے علائم بیان فرمائے ،کئی روز اس پہاڑ پر حواریوں کو لاتے رہے اور ہمارے شہنشاہ ِزمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے دور کے بارے میں آگاہ فرماتے رہے ایک دن واپسی پہ جناب شمعونؐ سلام اللہ علیہ نے عرض کی اے مالک آپ نے اپنے جانے کی دکھ بھری خبر سنا دی ہے اب میں چاہتا ہوں مجھے اس وقت تک موت ہی نہ آئے جب تک میں آپ کو اپنے آقا شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ساتھ آتا ہوا دیکھ نہ لوں فرمایا ایسا ہی ہو گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار