

Loading content...
جناب عیسیٰ سلام اللہ علیہ اپنی عبادات اور مکاشفات کیلئے ایک پہاڑ کو پسند فرمایا کرتے تھے جس کا نام کوہ ِزیتون تھا جیسے جناب موسیٰ سلام اللہ علیہ کے نام کے ساتھ کوہ ِطور وابستہ ہے اسی طرح جناب عیسیٰ سلام اللہ علیہ کے نام کے ساتھ کوہ ِزیتون جڑا ہوا ہے جناب موسیٰ سلام اللہ علیہ کو طور پہ شرف زیارت و کلام حاصل ہوتا تھا اور جناب عیسیٰ علیہ السلام کو کوہ ِزیتون پہ جلوہ دکھایا جاتا تھا مگر یہاں کچھ اور طرح سے تھا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار