

Loading content...
جناب شمعون پطرس سلام اللہ علیہکے بہت سے واقعات ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جناب عیسیٰ سلام اللہ علیہکی اپنی ظاہری حیات ِطیبہ کے آخری زمانہ میں ایک رات جب کھانا سامنے آیا تو جناب عیسیٰ سلام اللہ علیہ اٹھے اور کمر سے پٹکا باندھا اور ایک طشت میں پانی لیا اورحواریوں کے قریب آ گئے ،فرمایا آج ہم تمہارے ہاتھ دھلوائیں گے …پہلے پہلے یہودا اسخریوطی کے ہاتھ دھلوائے ] جو مخالف تھا [ اسی طرح سب کے ہاتھ دھلوائے اور سب سے آخر میں جناب شمعون سلام اللہ علیہ کے پاس آئے تو جناب شمعون سلام اللہ علیہنے عرض کی اے میرے مولیٰ آپ میرے ہاتھ پاؤں دھوئیں گے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار