

Loading content...
کاندھوں پہ ہاتھ رکھ کر فرمایا کیا تم آل داؤد سلام اللہ علیہ سے تعلق رکھتے ہو ؟ عرض کی جی ہاں فرمایا کیا تم شمعون سلام اللہ علیہ اور اندریاس سلام اللہ علیہ ہو ] سائمن پیٹر اور اینڈریو ہو[ ؟ انہوں نے عرض کی جی ہاں ہم دونوں بھائی ہیں اور ہمارے یہی نام ہیں فرمایا تم خواہ مخواہ ماہی گیری کر رہے ہو آدم گیری کیوں نہیں کرتے ؟ انہوں نے عرض کی یہ کیسے ممکن ہے ؟ فرمایا اگر تم لِوَجہِ اللّٰہ میری نصرت کرو اور ہر چیز کو چھوڑ کر میرا ساتھ دو تو ہم تمہیں ماہی گیر سے آدم گیر بنا دیں گے انہوں نے پوچھا وہ کیسے ؟ فرمایا گھر بار بیوی بچے چھوڑ کر ہمارے ساتھ چلو اور خداوند کے انصار بن جاؤ ان کا یہ قول قرآنِ کریم میں اس طرح نقل کیاگیاہے کہ قال عیسیٰ ابن مریم للحواریین من انصاری الی اللہ ؟ قال الحواریون نحن انصار اللہ (صف آیہ نمبر ١٤)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار