

Loading content...
یہی منادی کرتے کرتے جھیل کے کنارے پہنچ گئے وہاں دیکھا ایک کشتی میں آل داؤد سلام اللہ علیہ کے دو چشم و چراغ کھڑے ہیں اوران کے ہاتھوں میں پھینکے جانے والے دو جال ہیں جو باری باری جھیل میں پھینکتے ہیں اور جو مچھلیاں اس میں آتی ہیں انہیں کشتی میں جمع کر رہے ہیں ،انہیں جناب عیسیٰ سلام اللہ علیہ نے دیکھا اور نگاہ نبوت نے نوشتہ ازل پڑھا ان کے ہونٹوں پہ تبسم جلوہ کش ہوا ان کے مقدر پہ زیر ِ لب مسکرائے اور وہ ان کے قریب آئے ان سے فرمایا اے نوجوانو ذرا کشتی کنارے پہ لاؤ ،انہوں نے جال کشتی میں رکھ دئے اور کشتی کو کنارے پہ لائے جناب عیسیٰ علیہ السلام نے شفقت سے ان کے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار