

Loading content...
جناب عیسیٰ علیہ السلام نے فلسطین کے شہر جلیل ( گلیل ) کے نواحی جنگل میں 30 سال کی عمر میں اپنا ماہ صیام منایا تھا، ایک ہی روزہ رکھا مگر پورے چالیس دن کا ، چالیس دن نہ کسی سے ملے اور نہ کچھ کھایا پیا ، چالیس دن کے بعد روزہ کی دعائے اختتام پڑھ کر جنگل کو خیر باد کہا اور شہر جلیل کی طرف روانہ ہوئے یہ شہر بحر مردار یعنی Dead Sea کے قریب واقع ہے راستے میں اطلاع ملی کہ جوڈیہ اور قیصریہ کے حاکم ہیروڈیس نے جناب یحییٰ ]یوحنا [ سلام اللہ علیہکو نظر بند کر دیا گیا ہے جناب عیسیٰ سلام اللہ علیہیہ خبر سن کر فوراً جلیل میں آئے وہاں گلیلی جھیل کے کنارے مچھیروں کی بستیاں آباد تھیں جن کا ذریعہ معاش ماہی گیری تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار