

Loading content...
فرمایا یسی بن عوبید سلام اللہ علیھما کے تنے سے ایک کونپل پھوٹے گی اس کی جڑوں سے ایک بار آور شاخ پیدا ہو گی پھر خداوند کی روح اس شاخ پر متمکن ہو گی حکمت اور مصلحت کی روح قدرت اور معرفت کی روح خوفِ خدا کی روح ،اس کی خوشی خوف ِخدا میں ہو گی نہ وہ آنکھوں سے دیکھ کر انصاف کرے گا نہ سنے کے مطابق حکم لگائے گا بلکہ وہ حق کی وجہ سے مسکینوں کا انصاف کرے گا ، اور عدل سے خاک ساروں کا فیصلہ کرے گا وہ اپنی زبان کے عصا سے زمین کو مارے گا، لبوں کے دم سے شریروں کو فنا کرے گا ،اس کی کمر کا پٹکا حق ہو گا ،اس کے پہلو میں وفا داری کا کمر بند ہو گا ،اس کے دور میں بھیڑیا برہ کے ساتھ رہے گا چیتا بکری کے ساتھ بیٹھے گا ،بچھڑا اورپلا ہوا بیل اور شیر کا بچہ ایک ساتھ رہیں گے ، ننھا بچہ ان کی قیادت کرے گا ، گائے او ر ریچھنی ایک ساتھ مل کر چریں گے، ان کے بچے مل کر بیٹھیں گے ، شیر ببر بیل کے ساتھ بھوسہ کھائے گا ، دودھ پیتا بچہ سانپ کے بل میں ہاتھ ڈالے گا ، وہ تمام میرے کوہ ِمقدس پر نہ ضرر پہنچائیں گے نہ ہلاک کریں گے کیونکہ جس طرح سمندر پانی سے معمور ہے اسی طرح زمین خداوند کے عرفان سے معمور ہو گی اس وقت لوگ یسی بن عوبید کی جڑ کے طالب ہوں گے جو لوگوں کے لئے ایک آیت ہے نشانی ہے ، اس کی آرام گاہ جلالی ہو گی۔جس تنے کا ذکر تھا وہ جناب یسی بن عوبید سلام اللہ علیہتھے اور کونپل جناب شمعون پطرس سلام اللہ علیہتھے اور بار آور شاخ ان کی نسل طیب سے ظہور فرمانے والی یہ معظمہ ہیں، جس کی بلندیوں پر روحِ الہی ہمارے امامِ زمانہ علیہ الصلوات والسلام قرار پذیر ہوئے اور باقی ان کے اور ان کے زمانہ ٔ اقتدار کے بارے میں پئش گوئیاں تھیں کہ اس سنہری دور میں کیا کیا ہوگا ۔ نوٹ …اس چیپٹر کا زیادہ حصہ بائیبل کتاب یسعیاہ اور اناجیل سے لیا گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار