

Loading content...
جناب یسعیاہ علیہ السلام نے فرمایا اے داؤد بن یسی بن عبید علیھم السلامکی مسند کے وارث یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم تمہاری خوشی میں شریک نہ ہوں ،یہ سن کر آخز بادشاہ از راہِ تشکر اٹھا اور جھک کر شکریہ ادا کیا اس کے بعد جناب یسعیاہ سلام اللہ علیہ نے فرمایا آج ساری آلِ داؤد سلام اللہ علیہجمع ہے خداوندِ رب الافواج نے فرمایا ہے کہ آج ان کی خوشی کو کئی گنا بڑھا دو اور انہیں چند بشارات دو تاکہ انہیں معلوم ہو جائے کہ ابراہیم و اسحاق و یعقوب و داؤد علیھم السلام کا خدا ان کی آل پر کتنا مہربان ہے ؟یہ سن کر پوری رعایا نے رکوع میں جھک کر شکریہ ادا کیا اس کے بعد انہوں نے فرمایا اے آلِ داؤد سلام اللہ علیہ کے بادشاہ اگر تمہیں میری بشارت پر یقین نہ ہو تو مجھ سے معجزہ طلب کر لے، وہ معجزہ چاہے کیسا ہی کیوں نہ ہو فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار