

Loading content...
ہم ماضی کی طرف ایک الٹی زقند لگاتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ شہنشاہ آخز بن یوتام بن عزیاہ کا دربار آراستہ ہے اور یہاں ایک جشن ِمسرت منعقد ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ آج اس فتح کا جشن منایا جا رہا ہے جو اس بادشاہ کو بادشاہ ارم رضیناور بادشاہِ اسرائیل فقح بن رملیاہ پر حاصل ہوئی ہے ملک کے جملہ امرا ،رؤسا اور فوجی جرنیل وغیرہ سنہری کرسیوں پر بیٹھے محل کی رنگینیوں کا نظارہ کر رہے ہیں اور رقص و ساز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں چاروں طرف پہرے دار کھڑے ہیں غلام اور کنیزیں طشت وجام بکف ان کرسیوںکے درمیان تیزی سے گردش کر رہے ہیںہر کسی تک مشروبات اور لذیذ کھانے پہنچانے کیلئے دوڑ رہے ہیں کہ اچانک ہر چیز رک گئی ساز خاموش ہو گئے رقاصاؤں کے قدم رک گئے سازندوں کے ساز بند ہو گئے شہنشاہ یہودیہ سر اٹھا کر دیکھتا ہے کہ قصر شاہی کے صدر دروازے سے دو افراد داخل ہو رہے ہیں ان میں سے ایک نوجوان ہیں اور دو سرے ضعیف العمر ہیں انہوں نے لمبے لمبے چوغے پہنے ہوئے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار