

Loading content...
ہوا کہ اصل وارث میخائل ہی ہے کیا ہوا کہ یہ ابھی بچہ ہے مگر قیصر یہی ہو گا عارضی طور پر اس کی سوتیلی ماں ندورہ ]تھیو ڈورا[ Thiudora کو شریک مملکت کر دیا جائے اور تھیوک ٹس ٹس کو چیف منسٹر بنا دیاجائے اور یہ فیصلہ ہوا کہ جب تک میخائل حکومت چلانے کے قابل نہیں ہوتا حکومت چلانے کا کام یہی کریں گے ،قیصرہ ندورہ Thiudora نے چھ یا سات سال حکومت کی سن 849 عیسوی 234 ہجری میں وزیر اعلیٰ تھیوک ٹس ٹس نے قیصر میخائل کے سوتیلے ماموں بطر ناس ( برداس ) کے قتل کی ایک سازش بنائی اور اس وقت برداس میخائل کا محافظ اور بہت معتمد تھا اس ساز ش کا انکشاف ہو گیا اور وہ پکڑا گیا تو اس نے کہا اس بات کا حکم مجھے ملکہ ندورہ نے دیا ہے اس پر کونسل نے کیس سنا اور اس کے قتل کا حکم دیا اس فیصلے میں ملکہ ندورہ نے احتجاج کیا اور جیوری میں موجود بطریق Petrioch فوٹی اس کو اپنا ہمنوا بنایا تاکہ وزیر اعلیٰ کو بچایا جا سکے اس وجہ سے فوٹی اس نے وزیر اعلیٰ کی حمایت کی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار