

Loading content...
المختصر امام عالی مقام علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ ہم کل تشریف لائیں گے دوسرے دن آپ نے دستارِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے سر اطہر پہ موزوں فرمائی اور دربار میں تشریف لائے جونہی اہلِ دربار کی نگاہ آپ پر پڑی تو تعظیماً کھڑے ہو گئے اور خلیفہ نے تخت چھوڑ دیا اور بڑھ کر اپنے ہاتھ سے شہنشاہِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کی کرسی درست کی اس کے بعد امام علیہ الصلوات والسلام کے سامنے قیصر روم کا خط پیش کیا گیا ، آپ نے بلا تاخیر مسکرا کر فرمایا یہ تو سورہ الحمد ] فاتحہ[ ہے کہ جس میں یہ سات حروف موجود ہی نہیں ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار