

Loading content...
سارے علماء بوکھلا گئے اور کہا یہ ہمارے بس کا روگ نہیں ہے تم خود ہی کچھ سوچو اس نے کہا تم دن رات یہاں مسائل پہ مباحثے کرتے ہو اور مجھ سے لاکھوں درہم ماہانہ لیتے ہو اور جب کوئی مشکل مسئلہ آتا ہے تو اپنی گلو خلاصی کروا لیتے ہو، اب میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا ورنہ جواب دو ،یہ ساری کار روائی وہ قاصد بھی دیکھ رہا تھا آخر علماء نے وقت مانگا اور اگلے دن تک دربار برخواست ہو گیا دوسرے دن سارے علماء سر جھکائے ہوئے حاضر ہوئے اور جب عباسی ملعون نے پوچھا کہ کیا ہوا؟ سب نے کہا ہمیں کوئی سورہ ایسی نہیں مل سکی ، یہ سن کر عباسی خلیفہ بہت پریشان ہوا اس وقت ایک شخص نے کہا کہ یہ دین نہ تمہارا ہے نہ تمہارے باپ کا ہے اس خط کا جواب صرف وہ ذات پاک ہی دے سکتی ہے کہ یہ دین جن کے اجدادِ طاہرین علیھم الصلوات و السلام کا ہے اگر انہیں بلا سکتے ہو تو بلا لو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار