

Loading content...
یہ خط لے کر وہ قاصد ایک تیز رفتار گھوڑے پر روانہ ہوا اور سیدھا بغداد پہنچا اور اس نے معتصم باللہ ملعون کے دربار میں اذنِ باریابی طلب کیا اسے اگلے دن آنے کا حکم ملاساتھ ہی اسے شاہی مہمان خانہ میں عزت و احترام کے ساتھ رکھا گیا دوسرے دن وہ دربار میں پیش ہوا اور اس نے پورے آدابِ شاہی کے ساتھ وہ خط خلیفہ کے سامنے پیش کیا اس نے خط کھولا پڑھا مگر صورتِ حال یہ تھی کہ چہرے پہ ہوائیاں اڑ رہی تھیں خط پڑھنے کے بعد اس نے دربار میں موجود علما ء کی طرف رجوع کیا اور انہیں سارا خط پڑھ کر سنایا کہ جس میں لکھا تھا کہ آپ بھی دینِ حق پر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اگر آپ کا دین سچا ہے تو میرے اس خط کا جواب دو یہ خط سنا کر اس نے علماء سے کہا اب تم ہی کوئی جواب دو یہ مسئلہ میرا تو نہیں ہے تمہارا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار