

Loading content...
دو چار دن بعد سارے علما اساقفہ اور پادری جمع ہوئے اور قیصر روم کے سامنے کہا کہ ہم نے ہر اس کتاب کو دیکھا ہے کہ جسے ہم اللہ کی کتاب یا صحیفہ مانتے ہیں ہمیں ایسی کوئی سورہ ان میں نہیں مل سکی یہ سن کر قیصر روم نے کہا آپ نے اپنی کتابوں میں تو دیکھ لیا ہے کیا اسلام کی جو مشہور کتاب ہے جسے قرآن کہا جاتا ہے اس کو بھی دیکھا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ نہ ہی ہم نے دیکھا ہے اور نہ ہی ہم اسے اللہ کی کتاب مانتے ہیں اور نہ اسے دیکھنا جائز سمجھتے ہیں قیصر روم نے انہیں تو باہر بھیج دیا مگر خود وہ سوچنے لگا کہ اب کیا کیا جائے اس کے ذہن میں خیال آیا کہ میں خلیفہ بنی عباس کی طرف خط لکھ کر یہی بات اس سے پوچھ لیتا ہوں ایک تو اِس سے اُس کے علم کا امتحان بھی ہو جائے گا اور ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ کیا ان میں واقعی حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا کوئی حقیقی جانشین بھی موجود ہے یا نہیں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار