

Loading content...
ہوا یہ کہ ایک رات جب قیصر روم مقدس ہیکل کے سامنے کھڑے ہوئے تھے اور مقدس ہیکل کا پورا صحن اور رواق لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہو ا تھا تو اس وقت اس انجیل کی تلاوت شروع ہوئی جو جناب شمعون الصفا سلام اللہ علیہکی لکھی ہوئی تھی اس میں ایک عبارت آئی جس کا مفہوم یہ تھا کہ جو شخص کلام الہی میں سے ایسی کسی سورہ کی تلاوت کرے اور اس کو اپنی عبادات میں شامل کرے اور اس کو اپنا معمول بنائے کہ جس میں یہ سات حروف موجود نہ ہوں تو وہ شخص ضرور جنت میں داخل کیا جائے گا اور وہ سات حروف ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار