

Loading content...
میخائیل ثانی Mickal Second نے اپنے بیٹے کو اپنا جانشین بنانے کا ارادہ کیا اور اس کے لئے استنبول ترکی میں اپنے عالیشان قصر میں ایک تقریب منائی اس وقت جناب نوفل عین جوان تھے قیصر تھیوفیلس ( نوفل ) اپنے والد قیصر روم مائیکل ( میخائل ثانی ) کے ساتھ ایک عظیم جشن میں شریک حکومت ہوئے اور بادشاہ نے انہیں Crown Princeبنایااور ان کی تاج پوشی کی اور اپنے اختیارات میں بھی انہیں شریک کیا ،اس تاج پوشی کے بعد قیصر مائیکل سیکنڈ نے اپنے اس جوان بیٹے کی شادی کا پروگرام بنایا اور ان کی شادی کا اعلان کردیا اور طے یہ پایا کہ پورے ملک کے اعلیٰ خاندانوں کی لڑکیوں کو قصرِ شاہی میں دعوت دی جائے اور پھر ان میں سے ملکہ ٔ روم یا Crown Princessکا انتخاب کیا جائے گا یہ تقریب بڑی دھوم دھام سے منائی گئی اور اس عالی شان تقریب میں اسی خاندان کی ایک لڑکی کو ملکہ بنانے کیلئے منتخب کیا گیا اس کا نام تھاThiodora تھیئو ڈورا اسے عربی میں ندورہ لکھا جاتا ہے ،اس شادی کو چند سال گزرے مگر ندورہ کی نرینہ اولاد نہ ہوئی بلکہ دو بیٹیاں ہوئیں اس پر تھیو فی لس نے ایک اور لڑکی سے شادی کی پھر ان کے بطن سے دو بیٹے ہوئے جیشوا ( یشوعا ) سلام اللہ علیہ اور مائیکل تھرڈ Michal Third ،مائیکل کی ولادت 828یا 829عیسوی بمطابق 213یا214 ہجری میں ہوئی ،یہ214 ہجری کا وہی سن ہے کہ جس میں جناب امام علی نقی علیہ الصلوات والسلام کا 5 رجب بروز جمعہ دنیا پہ ظہور ِپرنور ہوا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار