

Loading content...
جب بھی کسی شخصیت کا ذکر ہوتا ہے تو اس کے خاندانی پس منظر Family Background کے بارے میں ضرور بتایا جاتا ہے اور یہ ہماری تریجڈی Tragedy ہے کہ جب ہم اپنی کتابوں میں پڑھتے ہیں کہ ہمارے شہنشاہ ِزمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی والدہ ٔماجدہ صلوات اللہ علیھا قیصر ِروم کی پوتی تھیں تو ہمیں یہ نہیں بتایا جاتا کہ وہ کس قیصر کی پوتی تھیں اس لئے سب سے پہلے میں ان کے خاندان کا تعارف کروانا چاہوں گا ،سچی بات تو یہ ہے کہ جب ہم اپنی کتابوں میں شہنشاہِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے حالات طیبہ کا تاریخی حوالے سے مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایک نامکمل سی تصویر نظر آتی ہے جو اشتباہات کی گرد سے دھندلائی ہوئی ہوتی ہے اور ایک سمجھدار قاری یہ محسوس کرتا ہے کہ ابھی اس پر بہت سی تحقیق کرنا باقی ہے خصوصاً جب شہنشاہِ یزداں اجلال عجل اللہ فرجہ الشریفکی والد ہ پاکؐصلوات اللہ علیھاکی حیات ِطیبہ کا مطالعہ کیا جاتا ہے تو اس کا احساس شدت سے ہوتا ہے کہ اس پر تو کام ہوا ہی نہیں ہے ایک روایت بلا تحقیق مسلسل نقل در نقل ہوتی چلی آ رہی ہے اور اسے بیسوں نقائص کے باوجود درست مانا جا رہا ہے اسی بات کو دیکھتے ہوئے میں نے اس پر
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار