

Loading content...
شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریفکی طرف سے یہ ڈیوٹی ملی ہے کہ میں اپنے استاد محترم کے خطبات کی صورت میں جو علمی خزائن کیسٹوں میں چھپے ہوئے تھے انھیں کتابی شکل میں لاکر عوام کے سامنے پیش کروں آج ان کے ایک نئے سلسلہ ٔ بیان کو آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں یہ سلسلہ بیان انھوں نے1996 ماہ رمضان کے مجالس میں پیش کیا اور یہ موضوع ایک اہم موضوع تھا اس کی اہمیت کی کئی وجوہات تھیں کیونکہ جس ذات اقدس و اطہر وطیب صلوات اللہ علیھا کے تعارف پر مبنی یہ سلسلہ بیان تھا وہ اس دور میں پاک گھر اطہر میں خاتون اول ملکہ ٔعالمین کا درجہ رکھتی ہیں اور ان کے واقعات کتابوں میں بہت مختصر اور مبہم اور مخدوش سی حالت میں لکھے ہوئے تھے جنہیں ان کے شایان شان بیان کرنا اس لئے ضروری تھا کہ انھیں جو مقام اعلیٰ ذات واجب الوجود نے بخشا ہے اس کا بقدرِ ِظرف بشر اظہار ہوجائے تاکہ تشنگان ِ چشمہ ٔ مؤدت کی تشنگی کم سے کم تر ہوجائے کیونکہ یہ تشنگی تو ابد تک باقی رہنی ہے امید ہے میرے قارئین میری اس کوشش کو قابل اعتنا ضرور سمجھیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار