

Loading content...
جب کچھ پڑھنا لکھنا آیاتو پہلا ذریعہ سورس( Source )اردو کتابیں ہی تھیں اور اس دور میں جو پہلی کتاب میں نے پڑھی وہ قبلہ ام دام ظلہ کے کتب خانے سے سید اولاد حید ر بلگرامی نور اللہ مرقدہ کی کتاب در ِمقصود تھی مگر سچی بات یہ ہے کہ اس کتاب نے مجھے ایک بنیاد تو دی مگر پیاس بجھانے والی بات اس میں تھی ہی نہیں کیونکہ وہ روایتی انداز میں لکھی ہوئی تھی اور اس کی پرانی اردو اور ثقیل علمی لب و لہجہ میرے ذہن پر بوجھ سا لگتا تھا اور میں سوچتا تھا کہ کوئی ایسی کتاب ملے کہ جس میں یہ خصوصیات موجود ہوں یعنی جدید زبان ، سلیس طرز ِبیان ، وسیع معلومات ، مربوط تسلسل اور گہرائی تک رسائی کی حامل ہو کہ جس کے پڑھنے کے بعد کسی دوسری کتاب کی ضرورت ہی نہ رہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار